اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

تائیوان چین کا حصہ ہے ہم اس کی علیحدہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ،پاکستان

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ہم اس کی علیحدہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ، افغانستان کے حوالے سے ٹرائیکا پلس اجلاس بڑی پیش رفت ہے ،افغانستان کی مدد کیلئے دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہونگے ،جی ایس پلس کے حوالے سے

پاکستان نے اقدامات کیے ہیں ۔ دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے کہا پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا گزشتہ روز ٹرائیکا پلس کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں افغانستان کی مالی معاونت اور استحکام پر غور کیا گیا ۔ ٹرائیکا پلس اجلاس بڑی پیش رفت ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کی مدد کیلئے دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہونگے ۔ افغانستان وفد کے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی میں فضائی سروس اور بارڈر منیجمنٹ پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا جی ایس پلس کے حوالے سے پاکستان نے اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا او آئی سی نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے پانچ روزہ دورہ کیا ۔ ان کا دورہ پاکستان کی کشمیر میں عالمی مبصرین کو کھلی اجازت کا عکاس ہے ۔وفد سول سوسائٹی سے ملا متاثرین کو سنا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں۔ انہوں نے کہا جموں کشمیر دنیا کا بڑا ملٹری زون بنا دیا گیا ہے ۔ اکتوبر میں اکیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے ہم اس کی علیحدہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔ہم ون چین ون تائیوان کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…