اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں ڈالر کی بلند پرواز جاری رہی جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید ایک روپیہ 46 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اس اضافے کے ساتھ ڈالر کی انٹر بینک قیمت 175 روپے 65 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار ہے،جمعرات کو انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر174روپےاور اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت173.10روپے سے بڑھ کر174.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.60روپے کے ریکارڈ اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 174.20روپے سے بڑھ کر175.82روپے اور قیمت فروخت174.70روپے سے بڑھ کر176.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے پر برقرا ر رہی تاہم 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.30روپے سے بڑھ کر236.50روپے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…