اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغانستان کی آریانا ایئرلائنز کی کابل سے اسلام آباد کیلئے پروازوں کا آغازہو گیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کابل (این این آئی)افغانستان کی سرکاری آریانا ایئرلائنز نے کابل سے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں دوپروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آریانا نے رواں ہفتے دبئی کیلئے باقاعدہ پروازیں شروع کردی تھیں اور اب کابل سے اسلام آباد کے لیے پیر اورجمعرات کو ہفتے میں دو پروازیں شروع کرے گی۔اریانا ائیر لائن نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بیان میں کہا تھا کہ

انہوں نے کابل اور مغربی شہر ہرات، افغانستان کے شمال میں واقع مزار شریف اور جنوب میں واقع قندھار کی پروازیں دوبارہ بحال کردی ہیں۔بیان میں کہا گیا تھا کہ اریانا افغان ائیر لائنز کو مقامی پروازوں کی بحالی پر فخر ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرکاری ایئرلائن کا کابل سے کرایہ 400 ڈالر اور اسلام آباد سے 100 ڈالر ہوگا۔اس سے قبل افغانستان کی ایئرلائن کام ایئر نے بھی پروازیں شروع کی تھیں، جس کی کابل اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں 5 پروازیں ہیں۔نجی ایئر لائن کام ایئر نے رواں ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد کے لیے ہفتیمیں 5 پروازیں شروع کی تھی اور اس کے ساتھ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بتدریج بحال ہورہا ہے۔آریانا ایئرلائنز نے اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں اور یہ کسی طالبان وزیر کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔افغانستان میں 15 اگست کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی تھیں تاہم چند مخصوص ایئرلائنز کی پروازی کابل جاتی تھیں۔افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے معاشی بحران کے خدشات کے پیش نظر بڑی تعداد میں لوگ ملک سیباہر جانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ابتدائی دنوں میں لاکھوں افراد ملک سے باہر چکے گئے۔

دوسری جانب پاکستان کے ساتھ افغان سرحد پر بھی بڑے مسائل تھے، جہاں طورخم اور چمن سرحد کئی ہفتوں تک بند رہی تھی۔پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بھی گزشتہ ماہ اسلام آباد سے کابل کے لیے پروازیں منسوخ کردی تھیں اور اس کی وجہ طالبان عہدیداروں کی جانب سے غیر ضروری مداخلت اور رکاؤٹیں بتائی گئی تھیں۔طالبان حکام نے مسافروں کی جانب سے کرایوں کی شکایت پر پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کوکرایوں میں کمی پر زور دیا تھا اور تنبیہ کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…