اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ناقابل شکست رہنے والا پاکستان آسٹریلوی قلعہ فتح نہ کر سکا، شکست پر انڈیا میں جشن

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ناقابل شکست رہنے والا پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گیا، جس پر انڈیا کے مختلف علاقوں میں جشن منایا گیا، واضح رہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی، آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت کر فائنل میں پہنچ گیا ہے،شاہین آفریدی کے اوور میں آسٹریلوی کھلاڑی کا حسن علی نے کیچ ڈراپ کر دیا،

اگر حسن علی کیچ پکڑ لیتے تو میچ کی صورتحال کچھ اور ہونا تھی، اس طرح حسن علی کا کیچ چھوڑنا پاکستان کی شکست کا سبب بن گیا۔حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے شاہین آفریدی کو لگاتار تین چھکے لگا کر میچ پاکستان سے چھین لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا، شاہین شاہ آفریدی نے ایرون فنچ کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا وہ کوئی رنز نہ بنا سکے، ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ کی اور 30 گیندوں پر 49 رنز بنائے انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا، مچل مارش نے 28 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اسٹیون اسمتھ بھی شاداب خان کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز بنائے ان کا کیچ فخر زمان نے پکڑا، میکسویل بھی شاداب کا شکار بنے انہوں نے سات رنز بنائے اور حارث رؤف نے ان کا کیچ پکڑا، آسٹریلیاکی جانب سے مارکس سٹوئنس اور میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 40 اور 41 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، آسٹریلیا نے یہ میچ پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،

بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ

ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب فائنل میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…