دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے شاندار 67 رنز بنائے، محمد رضوان پہلے دو اوورز میں کوئی رنز نہ بنا سکے وہ کچھ سست بھی دکھائی دیے لیکن تیسرے اوور میں محمد رضوان نے میکسویل کی گیند پر شارٹ مارا لیکن وارنر ان کا کیچ نہ پکڑ سکے اور چوکا ہو گیا، اس وقت رضوان نے کوئی سکور نہیں بنایا تھا
اگر محمدرضوان کا کیچ ہو جاتا توشاید صورتحال کچھ اور ہوتی، اس طرح محمد رضوان کا کیچ چھوڑنا آسٹریلیا کو مہنگا پڑ گیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے
کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے، پاکستان پول میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے چکا ہے اس وجہ سے پاکستان کو نیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہو گی۔



















































