بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

باب وولمر مرنے سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے، انضمام الحق کا انکشاف

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کوچ باب وولمر مرنے سے پہلے کلمہ پڑھ چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 51 سالہ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مرنے سے 4 دن پہلے باب وولمر نے کلمہ پڑھا تھا،

وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرمشتاق احمد کے سامنے کلمہ دہراتے رہے اور اسلا م سے متعلق معلومات لیں،علما بتائیں باب وولمر مسلمان ہو چکے تھے یا نہیں؟،یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2007ء میں پاکستانی کی آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد 18 مارچ 2007ء کو باب وولمر کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پایا گیا۔پولیس نے ان کی موت کو قتل قرار دیا تھا، بعدازاں اس سلسلے میں مزید تفتیش کے بعد 12 جون 2007ء کو جمیکن پولیس حکام نے تصدیق کر دی کہ ان کی موت طبعی وجوہات کی وجہ سے ہوئی تھی۔تین غیر جانبدار پتھالوجسٹس کی رپورٹس اور ٹاکسالوجی ٹیسٹ سے یہ واضح ہوا کہ وولمر طبعی موت کا شکار ہوئے اور ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر موجود نہیں تھا۔ یوں کئی مہینوں تک ان متنازع موت کا مسئلہ حل ہوا۔واضح رہے کہ باب وولمر کو 2005ء میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…