ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے اوپننگ باؤلرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں، بریڈ ہاگ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی(این این آئی)آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہاگ نے پاکستان کے اوپننگ باؤلرز کو بڑا سر درد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اورعماد وسیم خطرناک باؤلرز ہیں۔آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر بریڈ ہاگ نے سیمی فائنل سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کے خلاف پاکستان کے اوپننگ بولرز میرے لیے بڑا درد سر ہیں۔

بریڈ ہاگ نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بائیں ہاتھ کے باؤلرز کو اتنا اچھا نہیں کھیلتے ہیں جتنا وہ دائیں ہاتھ کے باؤلرز کے خلاف کھیلتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو 177رنز کا ہدف دے دیا ہے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ پر سب کی نظریں مرکوز ہیں، پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، اس کے علاوہ امارات میں پانچ سال سے پاکستان نے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



 عمران خان بھٹو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…