اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

16 ہزار سے زائد برطرف سرکاری ملازمین کی سن لی گئی ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے  ایکٹ  2010 ء کے ذریعے بحال ہونے  والے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق عدالتی  فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواستیں   سماعت کیلئے منظور کرلیں۔ عدالت عظمی نے فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے معاملہ پر سماعت 29 نومبر 2021 ء   تک ملتوی کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ نظر ثانی

درخواستوں پر  عدالتی فیصلے تک برطرف ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں سے نہ نکالا جائے۔سپریم کورٹ نے معاملہ پر  وکلاء کو تحریری گزارشات دو ہفتے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیدیا۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایکٹ  2010 ء کے ذریعے بحال ہونے  والے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف دائر وفاقی حکومت اور برطرفی ملازمین کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت  اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالتی فیصلے پر حکم امتناع کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ انسانی بنیادوں پر فیصلے کی معطلی چاہتے ہیں،سرکاری اداروں کا کام متاثر ہو رہا ہے، برطرف ملازمین کی جگہ نئی بھرتی بھی نہیں ہو سکتی، سولہ ہزار سے زائد خاندان متاثر ہو رہے ہیں،ہر روز متاثرہ افراد کے مرنے کی خبریں آرہی ہیں۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ حکمنامہ  معطل نہیں کر

رہے پہلے آپ کو سنیں گے،آئندہ سماعت پر سینئر وکلاء   کے دلائل بھی سنیں گے،اپنے ہی دیے گئے فیصلوں کو پہلی سماعت میں معطل نہیں کر سکتے، انسانی بنیادوں کا جائزہ حکومت لے سکتی ہے عدالت نہیں۔ اس موقع پر جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ معاملہ شفافیت اور میرٹ پر بھرتیوں کا ہے،حکومتیں سرکاری خزانے سے خیرات

نہیں کر سکتیں،یہ 16 ہزار لوگوں کا نہیں 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے،سرکاری اداروں کا کام پہلے بھی چلتا رہا ہے اب بھی چلے گا،کھلے دل سے کیس سن رہے ہیں اپنی غلطی نظر آئی تو اصلاح کرینگے۔ اس دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کیا چاہتی ہے درخواست میں کچھ واضح نہیں۔ جس پر اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ

پارلیمان سے منظور شدہ قانون کا دفاع کرنا ہی میرا کام ہے۔ عدالت عظمی  نے  ایکٹ  2010 ء کے ذریعے بحال ہونے  والے سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق عدالتی  فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی درخواستیں   سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے  فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ پر  سماعت 29 نومبر 2021 ء   تک ملتوی کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں پر  عدالتی فیصلے تک برطرف ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں سے نہ نکالا جائے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ پر  وکلاء کو تحریری گزارشات دو ہفتے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…