لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں۔کرکٹر کے والد نے فرطِ جذبات سے بھرپور پوسٹ میں شاعر مخدوم محی الدین کے اشعار لکھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔’حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو’۔بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعائوں میں مانگ رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ آباد۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کرکٹ ٹیم کے نام ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بہترین لیڈرشپ اور کپتانی کی ذمہ داریاں پوری کرتے ٹیم کو آگے لے کرگئے ہیں۔حناپرویز بٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ میچز میں جس طرح اچھی بولنگ کی۔ انہوںنے کہاکہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں، ۔



















































