ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پررونقیں بحال

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وبا میں کمی اور سفری پابندیوں پر نرمی کے بعد بین الاقومی فلائٹ آپریشن بحال ہوتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا میں کمی آتے ہی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرفلائٹ

آپریشن مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ بحال ہوتے ہی ایئرپورٹ پر رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں، رات ڈیڑھ بجے سے لیکر صبح نو بجے تک کے پیک آورز کے دوران نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 15 سے زائد بین الاقوامی پروازیں روانہ ہورہی ہیں،پیک آورز میں ایئر پورٹ پر مسافروں کے شدید رش اور طویل قطاریں دکھائی دیں اور مسافر سیکیورٹی چیک و بریفنگ کا عمل مکمل ہونے سے قبل طویل قطاروں میں انتظار کی اذیت کا شکار ہیں، اسی طرح پروازوں کی آمد بھی جاری رہی۔مسافروں نے کہاکہ بریفنگ ایریا میں داخل ہوتے ہی اے ایس ایف کے بیگیج و سیکیورٹی اسکریننگ کے عمل کو تیز کیے جانے کی اشد ضرورت ہے، اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہاکہ کورونا کے باعث بین الاقوامی پروازیں انتہائی محدود تھیں اب صورتحال میں بہتری آنے اور دنیا بھر میں سفری پابندیاں نرم ہونے کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ آپریشن بحال ہوچکا ہے جس کی وجہ سے پیک آورز میں رش ہے، بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کیلئے 3 سے 4 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ آنے کے ایس او پیز ہیں لیکن مسافر تاخیر سے پہنچتے ہیں تو تب بھی ایسے ایشوز آتے ہیں حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں تاکہ انتظار کی پریشانی سے بچ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…