اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملنے والے تحائف خود نہیں بلکہ یہاں رکھیں عوام بھی خوش ہوگی ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں اہم ریمارکس

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان اٹارنی جنرل مصروفیت کی وجہ سے پیش نا ہوئے اور

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود پیش ہوئے اور وقت دینے کی درخواست کی۔درخواست گزار کے وکیل نے وقت نا دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت دیا تو کیس غیر موثر ہوجائے گا جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیوں کیا سامان بک جائے گا ؟ اگر مجھے شیلڈ ملتی ہے تو ہائی کورٹ میں لگاؤں گا، ساتھ نہیں لے جاؤنگا، وزیراعظم نہ بھی رہیں تو بھی درخواست غیرموثر نہیں ہوگی کیونکہ یہ صرف وزیراعظم نہیں ہر ایک کیلئے ہونا چاہیے، صرف وزیر اعظم ہی کیوں وفاقی وزرا اور بیوروکریسی کو بھی دیکھنا چاہیے، آپ حکومت ہیں میں تو کہتا ہوں کہ جو تحائف لوگ گھروں کو لے گئے ان کو بھی واپس میوزیم میں رکھیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر عدالت احکامات جاری کرتی ہیں تو ہم عمل درآمد کریں گے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کس نے عمل درآمد سے روکا ہے آپ ایک درخواست دائر کریں، بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے

ہوں تو لوگ بھی خوش ہونگے، ایک ایرانی قالین ملے تو وہ بھی میوزیم میں کیوں نہیں رکھا جانا چاہیے، پاکستان نے امریکہ کو تحفے دئیے تو انہوں نے سنٹر میں محفوظ کئے، دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف میوزیم میں لگے ہوں تو لوگ بھی خوش ہوں گے، بہت ساری چیزوں کی تاریخی اہمیت ہوتی ہے، اگر یہ کام شروع ہوجائے تو تحائف منظرعام پر آنے سے لوگ خوش ہونگے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی درخواست پر ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کو 8 دسمبر کو عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…