اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) ڈالر کی بلند پرواز کا تسلسل برقرار ہے جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک نرخ 174 اور اوپن کرنسی ریٹ 176 سے بھی تجاوز کرگئے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دینے کی شرط پر حکومت کی معذوری اور پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت سے اس ضمن بل منظوری کرانے میں مشکلات سے قرض بحالی

پروگرام کا معاہدہ نہ ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو چوتھے دن بھی ڈالر کی تیز رفتار اڑان برقرار رہی۔آئی ایم ایف کی شرط پر ڈالر کی قدر کو مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کے باعث جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیے میں درآمدی و دیگر شعبوں کی جانب سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا جس سے اس کی قدر میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافے کا رحجان غالب رہا۔نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 1.27 روپے کے اضافے سے 174.19 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.20 روپے کے اضافے سے 176.50 روپے پر بند ہوگئی۔ ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے پر برقرا ر رہی تاہم 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.30روپے سے بڑھ کر236.50روپے ہو گئی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام

تیل کوئلے سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان کو تیل وگیس کی درآمدات کے لیے 761ملین ڈالر کی سہولت بھی دیدی گئی ہے لیکن ان عوامل کے باوجود ڈالر کی اڑان کا تسلسل برقرار ہے۔اسی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر اور مجوزہ پلان کے تحت دسمبر کے وسط تک ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا میں ممکنہ تاخیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…