ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ پھر چوہوں کی گونج

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلا م آ باد(آن لائن )پارلیمنٹ میں ایک مرتبہ پھر چوہوں کی گونج سنائی دی۔سینٹ اجلاس کے دوران سی ڈی اے کی کارکردگی پر تنقید کی گئی اور سینیٹر زرقا نے سی ڈی اے کی

کارکردگی ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹر زرقا نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چوہے اور کاکروچ ہیں لیکن سننے والا کوئی نہیں ہے۔ اگر سی ڈی اے کی یہ کارکردگی لاجز میں ہے تو باقی کیا حالات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے واش رومز کا حال بیان کرنے کے قابل نہیں ہے اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین کے بجائے ان کے رشتہ دار، گارڈ اور ان کے احباب رہ رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ریمارکس دئیے کہ بیشتر ارکان سی ڈی اے زدہ لگ رہے ہیں اس کی رپورٹ منگوائیں۔واضح رہے کہ 3 ماہ قبل بھی پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی گونج سنائی دی تھی جب سندھ سے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا تھا۔رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ وہ رات کو سو رہی تھیں کہ انہیں چوہے نے کاٹ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…