اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف اور اس کے اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں بدھ کو ظہرانہ دیا گیا تاہم ظہرانے کے موقع پر کھانا کم پڑ گیا جس کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کے سٹاف کو ان کے ساتھ وزیر اعظم ہائوس جانے سے روک دیا گیا جس پر بعض ایم این ایز کی سکیورٹی سٹاف سے
تلخ کلامی بھی ہوئی اور ایک تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی عامر سلطان چیمہ نے اپنے پی ایس کو گاڑی سے اتارنے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اگر ان کا پی ایس ان کے ساتھ نہیں جائیگا تو وہ بھی نہیں جائیں گے تاہم سکیورٹی سٹاف نے پی ایس کو نہ جانے دیا تو عامر سلطان چیمہ بھی وزیر اعظم ہائوس سے واپس چلے گئے۔