منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

عائشہ عمر کو شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کرنے سے متعلق صارفین کی غلط فہمی دور کردی۔ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ کرائے گئے

تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں جس پر صارفین کے تبصروں کا انبار لگ گیا۔اداکارہ اور کرکٹر کے اس فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ایک صارف نے تصویر پر کمنٹ کیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔ عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…