منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ایف بی آر کو ریونیو ہدف کے حصول میں گزشتہ ماہ ناکامی کا سامنا

datetime 3  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف بی آر کو جولائی میں ٹیکس وصولیوں میں 10 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا، 159 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 148 ارب 98 کروڑ روپے کی وصولیاں کیں۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کم وصولیاں ہوئیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی 2015 کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 34.8 فیصد اضافے کے 62 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ روپے، سیلز ٹیکس 3.5 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ارب 39 کروڑ 40 لاکھ روپے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 28.1 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ روپے کی وصولیاں کیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 28.1 فیصد کمی آئی اور اس کا حجم 4 ارب 47 کروڑ 30 لاکھ روپے رہا۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے مالی سال 2015-16 کا 3102 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کے لیے جولائی میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ 159 ارب روپے کی وصولیاں کرنا تھیں۔ اس کے برعکس گزشتہ ماہ 11 فیصد اضافے کے ساتھ 148 ارب 98 کروڑ روپے کی وصولیاں ہوئیں۔ یوں ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 10 ارب روپے سے زائد ریونیو خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…