اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

تین ماہ میں بجٹ خسارہ 438 ارب ہونے کا انکشاف

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)کے دوران ملک کا بجٹ خسارہ 438 ارب روپے رہنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ جولائی تا ستمبر کے دوران حکومتی آمدنی ایک ہزار 808 ارب رہی۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی طرف

سے جاری کردہ رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کی مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی کے دوران ایک ہزار 397 ارب کے محصولات جمع کیے، پہلی سہ ماہی کے دوران نان ٹیکس آمدن 275 ارب روپے رہی ہے جب کہ جولائی سے ستمبر تک مجموعی اخراجات 2 ہزار 247 ارب روپے رہے۔جولائی سے ستمبر 622 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے، رواں مالی سالی جولائی سے ستمبر دفاعی بجٹ 261 ارب روپے رہا اور گزشتہ مالی سال اب تک 2749 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوئے، جی ڈی پی کا مجموعی حجم 53 ہزار 867 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران 438 ارب قرض لیا گیا اور رواں مالی سال ابھی تک 13 ارب پٹرولیم لیوی کی مد میں جمع ہوئے جبکہ جولائی سے ستمبر 624 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 70 ارب اکٹھے ہوئے جبکہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران 807 ارب صوبوں کو تقسیم کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…