جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سیمی فائنل میں حسن علی کو ڈراپ کر نے کا نہیں سوچ سکتا ،پیسر ہمارے اہم بولر اور میچ ونر ہیں، بابر اعظم

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ سیمی فائنل میں حسن علی کو ڈراپ کر نے کا نہیں سوچ سکتا ،پیسر ہمارے اہم بولر اور میچ ونر ہیں، کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے مگر وہ بڑے میچز کا کھلاڑی ہے،فخر زمان اپنے انداز میں کھیلتا اور جب اچھا دن ہوتا ہے میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے،ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، سیمی فائنل میں

ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا ۔ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی کو ڈراپ کرنے کا نہیں سوچ سکتا، پیسر ہمارے اہم بولر اور میچ ونر ہیں، کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے مگر وہ بڑے میچز کا کھلاڑی ہے، پوری ٹیم ان کو سپورٹ کر رہی ہے، سیمی فائنل اور انشاء اللہ فائنل میں بھی حسن علی سے توقعات وابستہ ہیں۔ کرکٹ میں ٹیم کے گیارہ کے گیارہ پلئیرز ایک ساتھ بہترین پرفارم نہیں کرتے، فخر زمان اپنے انداز میں کھیلتا اور جب اچھا دن ہوتا ہے میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، سیمی فائنل میں ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا ، ابھی تک کے پانچوں میچز میں الگ الگ مین آف دی میچ اس بات کا ثبوت ہے کہ کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، جس تسلسل سے 5 میچز جیتے اسی کو سیمی فائنل میں آگے لے کر جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اب مزید کوشش کا وقت آگیا ہے۔کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل گزشتہ مقابلوں میں تجربہ حاصل کرنے کا بھی موقع ملا، ورلڈ کپ کے لئے کپتان کی حیثیت سے بہترین کمبی نیشن چاہتا تھا ، ٹیم مرضی کی بن گئی تو میدان کے اندر اور باہر جرات سے فیصلے کئے۔بابر اعظم نے کہا کہ بائیو ببل میں مسائل ہوتے ہیں، ذہنی بوجھ رہتا ہے، منفی اثرات کا کھیل پر اثر پڑتا ہے، مشکل صورتحال میں مینجمنٹ مدد کرتی ہے، کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…