پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علامہ اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بہت بڑے داعی تھے‘عثمان بزدار

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام دیا کہ اقبال نے شاعری اور افکار کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مزید کہا کہ اقبال نے شاہین کو

استعارہ بناکر نوجوانوں کو خود ی کا پیغام دیا۔اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے بہت بڑے داعی تھے۔علامہ اقبال نے علاقائی حدود و قیود سے ماورا ہو کر انسانیت کو مخاطب بنایا۔مفکر پاکستان علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کانظریہ پیش کر کے مسلمان قوم پر احسان کیا۔علامہ اقبال کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔علامہ اقبال کی شاعری اورافکار پر عمل کرناہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ پاکستان کا وژن اقبال کے افکار اور فلسفے کے عین مطابق ہے۔اقبال کے پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان حقیقی شکل دے رہے ہیں۔ علامہ اقبال عدل و انصاف، جذبہ ایمانی، خودداری اور انسان دوستی کو مسلمانوں کی ترقی کا ضامن سمجھتے تھے۔ علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی آج اشد ضرورت ہے۔آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…