بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

حبا بخاری کا جلد شادی کا عندیہ

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)’دیوانگی، یہ عشق ہے، ہارا دل، تڑپ اور بے رخی‘ سمیت دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی حبا بخاری نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد پیا گھر سدھار جائیں گی۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے شادی سے متعلق بھی جواب دیا اور تصدیق کی کہ وہ جلد رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ

وہ ان دنوں ملک سے باہر ہیں اور ترکی و دبئی میں ہونے والے ایوارڈز شوز میں شرکت کریں گی جب کہ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا (کے پی) کا علاقہ سوات گھوم چکی ہیں۔زیادہ تر مداحوں نے ان سے سوال کرنے کے بجائے ان کی اداکاری اور خوبصورتی کی تعریف کی، تاہم کچھ افراد نے ان سے شادی سے متعلق بھی پوچھا۔ایک مداح نے انہیں تجویز دی کہ وہ شادی سے متعلق پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں، کیوں کہ ان کے جواب کو بنیاد بنا کر ویب سائٹس اور میڈیا والے لوگ خبریں لگائیں گے۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ جس پر انہوں نے قسم کھاکر کہا کہ وہ کسی ’لڑکے‘ سے ہی شادی کریں گی۔ایک اور شخص نے بھی ان سے ایسا ہی سوال کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ لڑکے سے ہی شادی کرنے جا رہی ہیں۔شادی کب کر رہی ہیں کہ سوال پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ وہ جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔اس سے قبل انہوں نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھی مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں، وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔اداکارہ نے اس وقت بھی واضح نہیں کیا تھا کہ ان کے تعلقات کن سے ہیں یا وہ کس سے منگنی کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی، سب سے پہلے مداحوں کو بتائیں گی۔حبا بخاری کی منگنی یا شادی سے متعلق گزشتہ ماہ سیہی چہ مگوئیاں ہیں اور خبریں ہیں کہ اداکارہ سال کے اختتام تک رشتے میں بندھ جائیں گی، تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔زیادہ تر سوشل میڈیا پیجز کے مطابق رواں سال کے اختتام تک حبا بخاری منگنی کریں گی اور سال 2022 کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…