اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشتو زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ چونکہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور وہاں کی مقامی زبان پشتو ہے اس لیے پارٹی قائد کا پشتو زبان پر عبور حاصل ہونا بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اپنے شوہر کو روزانہ ایک گھنٹہ پشتو زبان کی تربیت دے رہی ہیں۔ عمران خان کیونکہ زیادہ عرصہ لاہور میں رہے اس لیے وہ پشتو زبان کے کچھ الفاظ تو سمجھتے ہیں لیکن عوام میں گھل مل جانے کیلیے پشتو زبان روانی سے بول نہیں سکتے، اس کمزوری کو دور کرنے کیلیے عمران خان تیزی کے ساتھ پشتو زبان سیکھ رہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں