پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ہر بلڈنگ کے لیے آپ کے افسران کو مٹھائی آجاتی ہے، بلڈر مٹھائی بھیج دیتا ہے، عمارت کھڑی ہو جاتی ہے، سندھ ہائی کورٹ برہم

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی پورشن بنانے سے متعلق ڈی جی ایس بی سی اے و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیئے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل بینچ نے نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں غیر قانونی پورشن بنانے سے

متعلق ڈی جی ایس بی سی اے و دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل عرفان حسین انصاری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پلاٹ نمبر 538 بلاک آئی، نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی پورشن بنایا جا رہا ہے۔ 2014 میں درخواست دائر کی۔400اسکوائر یارڈ پر گرائونڈ پلس فور تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ 2017 میں تجاوزات ختم ہوئیں، اب دوبارہ ہوگئیں۔عدالت نے ایس بی سی اے وکیل کی سخت سرزنش کی۔ جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کہ جب حکم دے دیا تو پھر آپ کا ادارہ کیا کررہا ہے، غیر قانونی تجاوزات دوبارہ کیسے ہو رہی ہیں، ابھی تو صرف ذمہ دار افسران کیخلاف ایکشن کا حکم دیا ہے۔ عدالت اس سے آگے بھی حکم دے سکتی ہے، وہی پوزیشن ہے جو کل ہوئی، ڈی جی کو طلب کیا تھا۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ ہر بلڈنگ کے لیے آپ کے افسران کو مٹھائی آجاتی ہے۔ بلڈر مٹھائی بھیج دیتا ہے، عمارت کھڑی ہو جاتی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…