ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

معاہدے پر عملدرآمد ،تحریک کے 860 کارکن رہاکر دئیے گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)حکومت اور تحریک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے ہوئے جن پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب بھر سےگرفتارکئے گئے تحریک سے تعلق رکھنے والے 860

کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں تھے ان کو رہا کیا گیا، جن افراد کے خلاف کیسز ہیں ان کو رہا نہیں کیا جا رہا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اس پر شکر گزار ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ۖ مارچ کے پرامن شرکاء پر ریاستی تشدد معاملے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وفاقی حکومت نے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لئے عدالت عالیہ سے وقت مانگ لیا۔عدالت نے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…