اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد کے وطن عزیز اور پاک فوج سے متعلق بیان پراپنے درعمل میں کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ وہ دشمن کے لئے کام کررہے ہیں۔نجی ٹی ویکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے واویلے نے ثابت کردیا کہ کراچی میں رینجرزنے جرائم پیشہ افراد کے خلاف درست اقدام اٹھایا ہے، قوم بھارت کو پکارنے والے نام نہاد لیڈر کے عبرتناک انجام کی منتظرہے، الطاف حسین نے اپنے بیان سے 20 کروڑعوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے، عوام انھیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطن عزیزاورپاک فوج کے خلاف بیان سے ثابت ہو گیا کہ الطاف حسین دشمن کے لئے کام کر رہے ہیں، ملک اور فوج کے خلاف برزہ سرائی سے الطاف حسین کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔