پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی اسلام آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان نئے معاہدے کے بعد جڑواں شہروں اسلام آبا داور راولپنڈی میں 11 روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوچکے ہیں، فیض آباد انٹرچینج کو 10 روز بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے

مری روڈ پر قائم تمام تعلیمی ادارے، بینک اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے، مظاہرین کو روکنے کے لیے مری روڈ پر لگائی گی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد انٹرچینج تک کھول دیا گیا، مری روڈ کی تمام رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک رواں دواں رہا، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال رہی۔میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رحمان آباد اسٹیشن پولیس کی موجودگی کے باعث بند رہی، باقی تمام اسٹیشنز مسافروں کیلئے کھلے رہے۔دوسری جانب جی ٹی روڈ جہلم سے وزیرآباد تک بند رہی، نیشنل ہائی ویز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر (آج) منگل تک ٹریفک بحال ہوجائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے راولپنڈی چلنے والی ٹرینیں تا حال بحال نہ ہو سکی ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی انعام اللہ کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے لیٹر جاری ہونے کے بعد ٹرین آپریشن بحال ہو سکے گا۔انعام اللہ نے کہاکہ راولپنڈی سے لاہور یا لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانیوالی ٹرین روانہ نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…