بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ارمیلا ماٹونڈکر بھی کورونا وائرس سے متاثر

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔ارمیلا ماٹونڈکر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ

URMEELAurmila matondkar ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ ’میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ارمیلا نے مزید کہا کہ آپ تمام لوگوں سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ دیوالی کے تہوار کے دوران اپنا خیال رکھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے عرصے میں بھارت کی متعدد شوبز شخصیات کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں جبکہ عالمی وبا کچھ کی موت کی وجہ بھی بنی۔کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ،اکشے کمار، گوندا، کترینہ کیف، پریش راول، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا شامل ہیں۔رواں برس مئی میں بھارت میں کورونا وائرس کی لہر کے زور پکڑنے کے بعد جہاں ایک دن میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بنے وہیں دو ہفتوں کے دوران 16 اداکار کورونا کے باعث چل بسے تھے۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4 لاکھ سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…