پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ترک خاتون اول ایمن اردوان کی کلثوم نواز سے ملاقات،مریم پیش پیش رہیں

datetime 2  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) ترکی کی خاتون اول اور ترک صدر کی اہلیہ مسز ایمن اردوان نے ہفتے کے روز نور خان ایئربیس چکلالہ میں اپنے مختصر قیام کے دروان اپنی پاکستانی ہم منصب خاتون اول کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ باہمی دلچسپی اور خانگی امور کے بارے میں بڑے دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ دلچسپ اتفاق تھا کہ تینوں خواتین نے اپنے سر ڈھانپ رکھے تھے جس میں وہ بہت بھلی لگ رہی تھیں یہ امر قابل تذکرہ ہے کہ مسز کلثوم نواز اور میز ایمن اردوان کے درمیان پرانی دوستی ہے جس میں سفارتی رکھ رکھاﺅ اور پروٹوکول کو زیادہ اہمیت حاصل نہیں ہوتی وہ باہم بے تکلفانہ گفتگو میں مصروف ہیں اس دوران دونوں رہنما ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان الگ بات چیت جاری رہی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور پر بڑی گہرائی سے تبادلہ خیال ہوا۔ قابل اعتماد سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے قیام کے ایک سو منٹ کے دوران خاتون مہمانداری کے طور پر کردار ادا کیا۔ ترکی کی خاتون اول نے اپنی میزبان دونوں خواتین سے ان کے اہل خانہ کی فرداً فرداً خیریت بھی دریافت کی اسی طرح مسز کلثوم نواز اور محترمہ مریم نواز نے ترک صدر کی اہلیہ سے ان کے خاندان کے افراد کی خیریت معلوم کی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…