بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ابرارالحق نے ’’بے بی شارک ‘‘کی نقالی کے پیچھے خیال بتا دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ نئے گانے ’’بیگم شک کرتی ہے‘‘کی بڑی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ سنی جانے والی بچوں کی مقبول ترین ’’ بیبی شار ڈو ڈوڈو‘‘سے متاثرہونا ہے۔ابرارالحق نے کچھ عرصہ قبل بچوں کی تربیت کے حوالے سے

’’بیبی شارک‘‘کا ہی حوالہ دیتے ہوئے مائوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ابرارالحق نے اس حوالے سے کہا ہے کہ موسیقی تفریح کیلئے ہوتی ہے اور اس میں معاشرے کے مختلف عناصر ہیں،میرے گانے اکثرحقیقت پرمبنی ہوتے ہیں جیسے کہ بیگم شک کرتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کہاں نہیں ہوتا؟۔ابرار نے مزید کہا کہ ہم ایک ٹیلی ویژن شومیں بیبی شارک پرگفتگوکررہے تھے اور دوست نے مشورہ دیا کہ ہم اس پرایک گانا بنائیں ، یہ خالصتا تفریح کے لیے تھا۔انہوں نے نیا گاناپسند کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔بیگم شک کرتی ہے کو ابرارالحق نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے جبکہ ڈائریکشن ماریہ راجپوت کی ہیں۔ گانے کی میوزک ویڈیوکو یو ٹیوب پراب تک 7 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…