اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم نے پنجاب کے جو اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں وہاں پر تعلیمی ادارے 15 اگست کی بجائے 20 روز بعد کھلیں گے تاہم اگر ان اضلاع میں سیلابی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔محکمہ تعلیم سے وابستہ سینئر آفیسر نے خبر رساں ادارے کو بتایاکہ مختلف اضلاع میں سیلاب سے سینکڑوں تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہوئے ہیں متعدد تعلیمی ادارے سیلاب کے باعث منہدم بھی ہوئے ہیں جبکہ کئی تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے ریکارڈ بھی سیلاب کی نظر ہوچکے ہیں۔جبکہ متعدد پرائیویٹ تعلیمی ادارے 3 اگست سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردینگے۔