اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور 11ملزمان پکڑے گئے ، ہلاک ملزموں کے قبضے سے اسلحہ , دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف متحرک ہوگئے ، انسداد دہشت گردی سیل نے حساس اداروں کی اطلاع پر منگھوپیر میں کارروائی کی جس پر دہشت گردوں نے فائر کھول دئیے۔ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دوسری جانب مبینہ ٹاو¿ن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو اشتہاری ملزم گرفتار کرلیے۔ پریڈی کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے ، بلدیہ ٹاو¿ن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔