کراچی(نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں کیے گئے اپنے ہی فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں سیلاب سے محفوظ علاقوں میں 3 اگست سے سرکاری اسکول و کالجز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں سیلاب سے محفوظ علاقوں میں 3 اگست سے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے محفوظ علاقوں میں 3 اگست سے اسکول و کالجز کھولے جائیں گے جب کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے 11 اگست سے ہی کھلیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا تھا جسے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا