اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاكستان تحریك انصاف نے قومی اسمبلی سے 6 ماہ كی غیر حاضری كے دوران لی گئی تنخواہیں وزیراعظم سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع كرانے كا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع كے مطابق تحریك انصاف نے قومی اسمبلی سے غیر حاضری كے دنوں كی تنخواہیں وزیراعظم سیلاب ریلیف فنڈ میں جمع كرانے كا فیصلہ كر لیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی كی جانب سے ترجمان شیری مزاری پر اراکین سے چیک جمع کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 28 میں سے 25 اركان نے اپنے غیر حاضری كے اكتوبر سے مارچ تك كے سوا 4 لاكھ روپے كے علیحدہ علیحدہ چیك شیری مزاری كو جمع كرا دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریك انصاف كے ہر ممبر نے وزیراعظم سیلاب ریلیف فنڈ كے نام پر علیحدہ علیحدہ چیك لكھ كرانہیں شیریں مزاری کو جمع كرائے جب کہ 3 اركان خیبرپختونخوا میں سیلاب كی وجہ سے قومی اسمبلی كے اجلاس میں شركت نہیں كر سكے اس لیے وہ پیر کے روز كو اپنے چیك شیر مزاری كو جمع كرائیں گے جس كے بعد تحریك انصاف كے چیف وہیپ عارف علوی ، شاہ محمو د قریشی اور شیری مزاری پیر كو اسپیكر قومی اسمبلی سے ملاقات كریں گے اور وزیراعظم ریلیف فنڈكے لئے چیك جمع كرائیں گے۔