دیر بالا(نیوزڈیسک) دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں باراتیوں کی گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی۔ پولیس کی مطابق حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی سی دیر بالا عمران حمید شیخ کے مطابق حادثے میں سات افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں مقامی افراد کی مطابق جاری بارشوں سے دریا کی پانی کی بہاؤ میں اضافہ کے باعث امدادی کاموں میں روکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کو تاحال نہیں نکالا جا سکا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کر دیا گیا –