بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے میں رکاوٹ

datetime 1  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے ہے کہ کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کو دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر ویزے نہیں جاری کیے جا رہے۔تاہم انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ کویتی حکام کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ اور نادرا کے نظام کا جائزہ لینے کے بعد پاسپورٹ کے اجراءمیں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے پوچھا کہ کیا کویتی حکومت کی پاکستانیوں کو اپنے ملک میں آنے سے روکنے کی پالیسی اب بھی برقرار ہے اور اگر ہے تو اس بارے میں حکومت نے کیا کوششیں کی ہیں۔سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر پیر سید صدرالدین شاہ نے اس بارے میں ایوان کو بتایا کہ ’حکومت کی جانب سے تو کوئی باضابطہ پابندی نہیں لگائی گئی ہے مگر وہاں جو ہمارے ایک لاکھ 18 ہزار پاکستانی کویت میں کام کر رہے ہیں ان کے جو رشتہ دار یا عزیز ہیں انہیں ویزوں کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ وہ ویزے جاری نہیں کر رہے۔‘اورسیز پاکستاینوں کے وزیر نے اوورسیز ایمپلائیمنٹ کارپوریشن کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرون ملک جانے والوں کی فہرست میں کویت کا نام کہیں موجود نہیں ہے۔فہرست کے مطابق کل7240 افراد کو بیرون ممالک بھیجا گیا۔ جن میں سب سے زیادہ ویزے 2490 تھے جو سعودی عرب کے لیے دیے گئے۔انھوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ برس دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں یہ ایشو اٹھایا گیا تھا جبکہ 15 سے 17 دسمبر کی کانفرنس میں سپیکر اسمبلی ایاز صادق اور اسکے بعد رواں برس 13 مئی کو قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر نے بھی اس معاملے پر کویتی حکام سے بات کی مگر مسائل ابھی بھی برقرار ہیں۔اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے کویت کے دورے میں کویتی امیر، وزیر اعظم، سپیکر اور وزیرِ داخلہ سے ملاقات میں اس مسئلے کے حل پر بات کی جس پر انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ایاز صادق کے مطابق کویتی حکام نے کہا تھا کہ ’ہم آپ کا پاسپورٹ اور نادرا کا سسٹم دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ ایسے لوگ کویت میں نہ آجائیں جو یہاں دہشت گردی پھیلائیں۔‘سپیکر اسمبلی نے کہا کہ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے یہ دعوت نامہ کویت بھیج دیا ہے اور اب وہ کویتی وزیرِ داخلہ کے دورے کے منتظر ہیں تاکہ وہ اس سب کا جائزہ لینے کے بعد ویزوں کا مسئلہ حل ہو سکے کیونکہ پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کو کویت نہیں جانے دیا جاتا۔اورسیز پاکستاینوں کے وزیر نے اوورسیز ایمپلائیمنٹ کارپوریشن کے تحت گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرون ملک بھیجے جانے والے افراد کے اعدادو شمار بھی بتائے ہیں تاہم اس فہرست میں کویت کا نام کہیں موجود نہیں ہے۔فہرست کے مطابق کل7240 افراد کو بیرون ممالک بھیجا گیا۔ جن میں سب سے زیادہ ویزے 2490 تھے جو سعودی عرب کے لیے دیے گئے جبکہ جنوبی کوریا جانے والوں کی تعداد 3464 ہے۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…