منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میزبان نعمان نیازکا رویہ انتہائی غیر پیشہ وارانہ تھا ، اداکار شان بھی شعیب اخترکے حق میں بول پڑے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، اسلام آباد(این این آئی)فلم اسٹار شان شاہد نے سرکاری ٹی وی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے بدتمیزی پر کمیٹی تشکیل دیے جانے کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے پی ٹی وی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، لائیو شو میں میزبان کا جو رویہ تھا وہ سب نے دیکھا ہے۔اداکار نے لکھا کہ یہ انتہائی غیر

پیشہ ورانہ عمل اور تضحیک آمیز رویہ تھا، پی ٹی وی کے ملازمین کو اپنی ذمہ داری دکھانی چاہیے۔شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا۔خیال رہے کہ پاک نیوزی لینڈ میچ کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس پر شو ‘گیم آن ہے’ کے میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کو شو چھوڑنے کا کہہ دیا تھا بعد ازاں شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔علاوہ ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے بھی سرکاری چینل پر میزبان کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی انفرادی شخص کا عمل نہیں بلکہ یہ ادارے کی بات ہے ، یہ عوامی پیسے کا معاملہ ہے ۔انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ یہ کسی انفرادی شخص کا عمل نہیں بلکہ یہ ادارے کی بات ہے ، یہ عوامی پیسے کا معاملہ ہے ، یہ بڑی عمارتوں کا معاملہ ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ ورلڈ

کپ کے بعد اس معاملے پر بحث کریں گے کیونکہ ورلڈکپ میں جو خوشی ہماری ٹیم ہمیں دے رہی ہے اسیخراب نہیں کرنا چاہتے۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہمارے ہیروز کے بارے میں نہیں ہے، یہ ہمارے وقار کے حوالے سے بھی اہم ہے، یہ ہمارے سرکاری براڈکاسٹر کے بارے میں بھی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کو بہت زیادہ غیر پیشہ ورانہ

طور پر سنبھالا گیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جب ہر کوئی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے اور ورلڈکپ میں اس کی شاندار کارکردگی کو تسلیم کر رہا ہے تو آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں، اپنے ہیروز کا احترام کریں۔اپنے اسی ٹوئٹ میں انہوں نے شعیب اختر کیلئے اپنی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…