جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

اب دوسری ٹیمیں پاکستان کا سامنا نہ کرنے کی امید لگائیں گی، مائیکل وان

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021 |

لندن (آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو۔ واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے پہلے بھارت کو

عبرتناک شکست دے کر ورلڈکپ مقابلوں میں اس سے مسلسل ہار کا جمود توڑا تو اس کے بعد اس نے ایونٹ کی فیوریٹ نیوزی لینڈ کو بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ہرایا۔ پاکستان ٹیم کی ان فتوحات کے بعد اس نے رواں ورلڈکپ میں دیگر ٹیموں پر کس طرح اپنی دہشت طاری کی، اس کا اندازہ مائیکل وان کے ٹوئٹر پیغام سے لگایا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم کی جیت کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم غیر معمولی دکھائی دے رہی ہے وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اب دیگر ٹیمیں بھی امید لگائیں گی کہ ان کا سامنا پاکستان سے نہ ہو اور یہ دعا کریں گی کہ جو بھی ان کا مقابلہ کرے وہ گرین شرٹس کو فائنل سے قبل ناک ا?ؤٹ کردے۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان ٹیم کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…