جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کے لیے بری خبر، سردیوں میں ایک بار پھر گیس کا بحران متوقع

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں مسلسل تیسرے سال موسم سرما میں گیس کا بحران سر پر آچکا ہے۔گیس کے کم ہوتے ذخائر، ایل این جی کی مناسب مقدار میں خریداری میں ناکامی کی وجہ سے یہ سردیاں بھی عوام کے لیے گذشتہ سردیوں سے مختلف نہیں ہوں گی، بلکہ اس برس ایل این جی کی بلند عالمی قیمت کی وجہ سے گیس کا بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ ایل این کی قیمت اور

دستیابی توانائی کے شدت اختیار کرتے بحران کا صرف ایک عنصر ہے۔دوسرا عامل تیل کی تیزی سے بڑھتی عالمی قیمتیں ہیں جو 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہیں۔ اس کے نتیجے میں پٹرول ملکی بلند ترین سطح 137 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ دوسرے ملکوں کی نسبت بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان کو زیادہ متاثر کررہی ہیں کیوں کہ اس کا توازن ادائیگی بگڑ چکا ہے۔پیٹرولیم اور ایل این جی کی درآمد پر انحصار توازن ادائیگی کے بگاڑ کی اہم وجہ ہے۔ اپریل 2020 میں جب پٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم ترین سطح پر تھے تو متعدد ماہرین نے حکومت کو اس صورتحال کا فائدہ اٹھانے اور مستقبل میں قیمتوں میں اضافے کا سدباب کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم اس مشورے پر کلی طور پر عمل نہیں ہوسکا۔ حکومت نے کئی ایل این جی ٹریڈرز سے کم قیمت پر معاہدے کرنے کے مواقع بھی ضایع کردیے جن سے اربوں کی بچت ہو سکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…