اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک/این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ساڑھے چار لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا ، مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا لیکن مجھے وزیراعظم عمران خان نے فون کر کے واپس بلا لیا ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ ہوں لیکن جیت کے بعد میرے یہ پیسے پورے ہو گئے ہیں ۔ایسی جیت ہمیں 74 سالوں میں نصیب نہیں ہوئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت کے
خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو10 وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل بھارت کے خلاف ہوگیا، میرا ورلڈ کپ و ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا۔