ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مریم نواز شریف نے ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں، نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے

جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں، لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف سے جاتی امراء لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں بیرسٹر امجد ملک نے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر انہیں خصوصی مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کیے۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے سخت محنت سے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالا تھا،اسحق ڈار نے ڈالر کنٹرول میں رکھا اور شہباز شریف نے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں۔ انہوںن یکہاکہ مسلم لیگ (ن )کو آگے آنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت تجربہ اور تنظیم رکھتی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنکے پاس ملکی مسائل کے حل کی کنجی موجود ہے انکے پاس وژن تجربہ اور ٹیم ہے جو ملک کو ان گھمبیر مسائل سے باہر نکال سکتی ہے اور پاکستان عالمی تنہائی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل اور اقتصادی ابتری سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے مریم نواز شریف کا تارکین وطن کے بارے میں نیک خیالات رکھنے اور آنیوالے وقت میں ان سے اسحاق ڈار کی مشاورت سے براہ راست رابطوں پر آمادگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے اپنے دور حکومت میں رول ماڈل اقدامات کئے جن پر خصوصی شکریہ ادا کیا،انشااللہ پارلیمان میں مخصوص نشستوں سے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔ ملاقات میں انکی بیگم نادیہ ملک اور انکے بیٹے حمزہ ملک بھی ساتھ موجود تھے۔ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر نوجوانوں کیساتھ روابط بڑھانے پر زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…