جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک نے حکومت سے ہونیوالے مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں، عملدرآمد نہ کرنے پر مارچ جاری رکھنے کا اعلان

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)تحریک کے میڈیا سیل نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں ، حکومت کی طرح تحریک کی جانب سے بھی مذاکرات کے مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے ۔ میڈیا کو جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مذا کرات میں تحریک کی اعلان کردہ کمیٹی مولانا محمد وزیر علی،مفتی محمد

عمیر الازہری اور علامہ غلام عباس فیضی سمیت جیلوں میں قید مجلس شوری کے اراکین نے کیے۔ حکومت کی جانب سے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کی فوری یقین دہانی کروائی گئی کہ پیر کی شام تک تمام مطالبات بشمول کالعدم سٹیٹس پورے کئے جائیں گے۔ سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے جلد پارلیمانی کمیٹی اپنا فیصلہ دے گی جبکہ تمام قائدین و کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے گا اور تمام مقدمات بشمول فورتھ شیڈول ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائیں گے۔ناموس رسالت لانگ مارچ کوکل منگل کی رات تک مرید کے روکنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے قائدین کو اعتماد میں لیا گیا کہ پولیس و رینجرز کو فی الفور ہٹا دیا جائے گا، حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہنگامی طور پر ہٹائی جائیںگی کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ترجمان کے مطابق ہمیشہ بات چیت اور افہام وتفہیم سے مسائل حل کرنے پر زور دیا لیکن بدقسمتی سے ہماری پیشکش کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا گیا اور جبر و تشدد کا راستہ

اختیار کر کے سیدھے فائر کھول کر نہتے کمزور پرامن کارکنان و شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا جو کہ قومی المیہ ہے اور باعث مذمت ہے۔تمام مطالبات بالخصوص قائدین تحریک وامیر تحریک کو مقررہ مدت میں رہا نہ کیا گیا تو ناموس رسالت مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں رہے گا۔ تحریک اپنی پرامن جدوجہد آئینی وقانونی لحاظ سے جاری رکھے گی اور اپنے حقوق حاصل کئے بغیر کسی صورت واپس نہیں جائے گی۔مزیدکہا گیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ماچ کے شرکاء بدھ کو اسلام آباد کی طرف سفر شروع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…