جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

افغان صوبہ تخار میں کھڑا روسی فوجی ٹینک کیوں اہمیت کا حامل ہے؟دلچسپ تحریر

datetime 25  اکتوبر‬‮  2021 |

قندوز(این این آئی)افغان صوبہ قندوز سے بدخشان جاتے ہوئے تخار صوبے میں ایک جگہ تنگی فرقار کہلاتی ہے اس راستہ میں جو ٹینک نظر آرہا ہے اس کی خاص بات یہ کہ یہ روسی افواج کا ٹینک ہے جس وقت روس سے یہاں جہاد ہورہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹینک پر فارسی میں

ایک بہت دلچسپ تحریر ہے کہ یہ ٹینک مجاہدین نے روس کو شکست دے کر حاصل کیا اور پھر مجاہدین کو طالبان نے شکست دے کر اس ٹینک پر قبضہ کر لیا۔صوبہ بدخشاں کے نواحی علاقوں کا کنٹرول بہت پہلے سے طالبان کی پاس تھا لیکن دارالحکومت فیض آباد پر مختصر مگر خوں ریز جنگ کے بعد طالبان نے 11 اگست کو اس شہر پر قبضہ کیا۔افغانستان میں مالی اثاثے منجمد ہیں ادارے سنبھالنے والے غیرملکی ماہرین ملک سے چلے گئے، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کیلئے روزگار اور حکومت کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، اسپتالوں اور درسگاہوں سمیت ہر شعبہ مفلوج ہوگیا، یہ نقشہ ہے موجودہ افغانستان کا جس کی معاشی بحالی طالبان کا نیا اور کڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد دیگر صوبوں کی طرح بدخشاں میں بھی معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ جو بیمار ہیں ان کیلئے اسپتالوں میں دوائیں نہیں، بیروزگاری عام ہے لیکن اگر کوئی کہیں کام کربھی رہا ہے تو اس کی تنخواہ ادا کرنے کے لئے پیسہ نہیں، جبکہ تعلیمی اخراجات بھی بوجھ بن گئے ہیں۔ڈاکٹر نصر اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تین مہینے ہوگئے تنخواہ نہیں ملی ہمیں آغا خان فاونڈیشن تنخواہیں دیتی تھی وہ بھی بینک کی وجہ سے نہیں مل پارہی بہت مشکلات کا سامنا ہے۔افغانستان کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے سب سے مشکل مالی اور سیکیورٹی مسائل ہیں اگر یہ دونوں مشکلات حل ہوجائیں تو افغان طلبہ کے نئے مواقعے پیدا ہوں گے۔گورنر مولوی نثار احمد کا کہنا تھا کہ یہی مشکلات حل کرنے کیلئے اسلامی امارت دن رات محنت کر رہی ہے جیسے امن و امان کے معاملات ہم نے دلیری سے حل کئے ہیں اسی طرح اللہ تعالی کی مدد سے ہم بین الاقوامی رابطوں کے ذریعہ اقتصادی معاملات اور روزگار کے مواقعوں کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں۔افغان عوام یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ طالبان کی آمد کے بعد سے امن و امان بہتر اور شاہراہیں محفوظ ہو گئی ہیں۔ لیکن کیا طالبان معاشی حالات جلد بہتر بنا سکیں گے اس سوال پر وہ خاموش ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…