بدھ‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2024 

روایتی حریف بھارت کیخلاف پاکستانی شاہینوں کی جیت کی خوشی میں آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں جشن ، لوگ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کہتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ/آزادکشمیر/گلگت بلتستان(این این آئی ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستانی شاہینوں کی جیت کی خوشی میں آزادکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں بھرپور جشن منایا گیا ،بھارتی ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف حاصل ہوتے ہی شائقین کرکٹ نعرہ تکبیر

اللہ اکبر ،پاکستان زندہ اور قومی ٹیم کے حق میںنعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے ، کئی مقامات پر ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ،شائقین کرکٹ نے روایتی حریف بھارت سے کامیابی کی خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارکبادیں دی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی شاہینوں کی بھارتی سورمائوں کو شکست سے ساری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، شائقین کرکٹ دیوانہ وار ایک دوسرے سے لپٹ گئے اور مبارکبادیںدیتے رہے ۔ کئی شائقین کرکٹ خصوصاً خواتین جیت کی خوشی میں اپنی جذبات پر قابونہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہو گئے ۔ نوجوان شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی جانب سے ہدف حاصل ہوتے ہی نعرہ تکبیر اللہ اکبر،پاکستان زند ہ باد، قومی ٹیم زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔شائقین کرکٹ ہاتھوںمیں پاکستان کے پرچم تھام کر نعرے لگاتے ہوئے بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری بھی تعینات رہی ۔ پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ کئی مقامات پر تاجروںنے قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں کھانے پینے کی اشیاء مفت تقسیم کردیں ۔ بعض علاقوںمیں قومی ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جبکہ کئی مقامات پر آتش بازی بھی کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…