جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

داسو ڈیم کا تعمیراتی کام دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021 |

اپرکوہستان(این این آئی)ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ داسو ڈیم کا تعمیراتی کا (آج) پیر25 اکتوبر سے شروع ہوگا اس حوالے سے داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی غضوبہ نے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ کمپنی میں

کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اپرکوہستان عارف خان یوسفزئی نے بتایا کہ سانحہ داسو میں مرنے والے چینی انجینئر کے لواحقین کو 1.2 ملین اور زخمیوں کو 1.4 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا، کمپنی کو بھی ہلڈنگ کے عوض لاکھوں ڈالر ادا کئے گئے ہیں، جس کے بعد اب سخت سکیورٹی انتظامات میں ڈیم کا کام دوبارہ شروع ہوگا۔واضح رہے کہ رواں برس 14 جولائی کو اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوگئے تھے، مرنے والوں میں 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی شامل تھے، حادثہ 14 جولائی کو ہوا تھا جس کے بعد سے ڈیم پر کام بند تھا۔ داسو ڈیم کا کام تین ماہ گیارہ دن بند رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…