پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مہنگائی، سیاسی صورت حال اور عوامی مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا، جس میں اراکین اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے

قبل کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کنوینر ، سینئرڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کی بیٹھک ہوئی، کور کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ، حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر لائحہ عمل طے کرنے، مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف نکات پر گفتگو کی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے، بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ ہے، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں غریبوں کے لئے کچھ کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کاساتھ جمہوریت بچانے کیلئے دیا، اگر ہمارے بغیر جمہوریت بچ سکتی ہے تو ہم علیحدہ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورفوج کوہی نہیں پوری قوم کو ایک پیج پرہوناچاہئے، اگرقوم کو ضرورت ہو تو قبل ازوقت انتخابات ہونے چاہئیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر سب کو بے چینی ہے، ملک کے حالات بہت خراب ہیں ، مہنگائی بہت ہوگئی ہے ،بدانتظامی بھی مہنگائی کی وجہ سے ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے انتظام کرے تاکہ لوگ زندہ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کی تیاری شروع نہیں کی، تعلیم کے لئے بھی کچھ کرنا چاہیے، ووٹ نہیں بولے گا تو سڑکیں بولیں گیں، ہم نے حکومت سے کوئی تنظیمی مطالبات نہیں کئے تھے۔اگر ہمارے کارکنان لاپتہ ہیں تو یہ ہمارا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…