پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

روسی صدر پیوٹن نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے طالبان کے ایک مطالبےکی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے مالیاتی اثاثے غیر منجمد یعنی بحال کریں،افغان تصفیے میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق روس کے شہر سوچی میں والڈائی ڈسکشن کلب کے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرپیوٹن نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار وہ مغربی ممالک ہیں جو 20 سال تک وہاں لڑتے رہے ہیں۔ اور سب سے پہلا کام جو ان کو کرنا چاہیے وہ میرے خیال میں افغان اثاثوں کی بحالی ہے تاکہ افغانستان کو سماجی واقتصادی مسائل کو حل کرنے کے ذرائع حاصل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اقتصادی مسائل بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔روسی رہنما نے طالبان کی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف نبردآزما ہونے کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے افغان تصفیے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے کے اہم ترین کرداروں میں سے ایک ہے۔پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ درست ہے۔انہوں نے افغانستان سے فوجیں واپس بلوا کر صحیح کام کیا۔پیوٹن نے مزید کہا کہ روس پرامن ، ترقی پذیر افغانستان کو دہشت گردوں کے خطرے اور منشیات کی سمگلنگ سے پاک رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے لیے افغانستان کی معیشت کی بحالی میں مدد کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انخلاءمختلف طریقے سے کیا جا سکتا تھا ، لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا ، ہر چیز اپنی جگہ پر آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیکورٹی کے معاملات ہیں ، روسی قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ افغان ڈھانچے کے ساتھ ضروری رابطہ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…