بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتیوں نے سپر مین کو پاکستان کا ہمدرد قرار دے دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) اینیمیٹڈ فلم کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق ویڈیو کلپ جاری ہوتے ہی بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، سپر مین کو پاکستان کا ہمدرد قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتیوں سے ایک بار پھر سچائی برداشت نہ ہو سکی، مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقے کہنے پر

ناراض ہو گئے اور سپر مین سے بھی پنگا لے لیا۔امریکا کی اینیمیٹڈ فلم ’انجسٹس‘ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو ’متنازع علاقہ‘ دکھانے پر بھارتی شہریوں سے برداشت نہ ہو گیا اور ٹوئٹر پر اینٹی انڈیا سپر مین کا ہیش ٹیگ چلا دیا۔19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انجسٹس‘ کے ایک سین میں ’سپر مین‘ اور ’سپر وویمن‘ کو مقبوضہ کشمیر میں جنگی سامان کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس سین میں ’کشمیر‘ سے متعلق ’متنازع علاقے‘ کا لفظ بھی سنا جا سکتا ہے ، جبکہ سین کے آخر میں اسرائیل کا جھنڈا دکھایا گیا ہے۔سین کے بعد بھارتی لوگ غصے میں آگئے اور سوشل میڈیا پر فلم کو عالمی سازش ہی قرار دے دیا۔کئی صارفین نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار نہ دیے جانے پر ڈی سی کامکس اور ڈی سی فلم پروڈکشن ہاوس کے خلاف ٹوئٹس کیں اور کمپنی کے بائیکاٹ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کی ضرورت نہیں، یہ بھارت کی جمہوریت کے خلاف ہے۔ڈی سی کامک اور پروڈکشن کے خلاف ٹوئٹس کرنے والے افراد میں بی جے پی کے کئی رہنما بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…