منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد کومظاہرین سے محفوظ رکھنے کیلئے30ہزارجوان طلب ، راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ، اسلام آباد (این این آئی)تحریک کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے ۔ ذرائع یک مطاق شیخ رشید احمد ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ،شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے،موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو

اچانک واپس آنا پڑا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے دیگر صوبوں سے بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، آزادکشمیر اور کے پی کے سے پولیس کے30ہزارجوان مانگے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب، کے پی کے اور کشمیر سے10،10 ہزار جوان و افسران طلب کئے گئے ہیں، تینوں صوبوں کو نفری کے ساتھ دنگافساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکرٹریز کو مراسلے بھجوادئیے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے ہرصورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔دوسری جانب احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔راولپنڈی مری روڈ پر جگہ جگہ رکاوٹیں دوسری روز بھی کھڑی رہیں ،سکستھ روڈ سے فیض آباد تک مری روڈ ہفتہ کو بھی بند رہا

اورجگہ جگہ کنٹینر کھڑے کئے گئے ۔ مری روڈ سے اسلام آباد تک جانے والا واحد ڈبل روڈ کھلا رہا، راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی گزشتہ روز سے معطل رہی جس کی وجہ سے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے مسافروں کو پریشانی کر نا پڑا ،رکاوٹوں کی وجہ سے مریضوں کی ہسپتالوں تک

رسائی بھی مشکل ہو گئی ۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر تعینات رہی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ  اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس آئی جے پی روڈ تا پاک سیکریٹریٹ چلتی رہے گی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رہے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو بس صدر راولپنڈی سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…