جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری تحقیقاتی ادارے نے ملتان کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)سرکاری تحقیقاتی ادارے نے ملتان کے پانی کو مضر صحت قرار دے دیاتفصیلات کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے تحقیقات کے بعد واٹر کوالٹی رپورٹ جاری کر دی ہے

جس کے مطابق ملتان کا پانی پنجاب میں سب سے زیادہ آلودہ پایا گیا ہے، تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملتان کے پانی میں آلودگی کی شرح 94 فیصد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملتان کے پانی میں آرسینک کی مقدار 63 فی صد سے زائد ہے، جب کہ 5 سال میں ملتان کے پانی میں 10 فی صد سے زائد آلودگی میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق بہاولپور کا پانی 76 فی صد آلودہ ہے، پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے گوجرانوالہ شہر میں سے پینے کے پانی کے 14 نمونے لیے اور 7 نمونوں میں آلودگی پائی گئی، گوجرانوالہ کے پانی میں آلودگی کی شرح 50 فی صد ہے۔کونسل نے تجزیے کی بنیاد پر شہر کے کچھ علاقوں کے پانی کو لو رِسک اور کچھ کو میڈیم رسک قرار دیا، مجموعی طور پر گزشتہ سالوں کی نسبت گوجرانوالا کے پینے کے پانی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ملتان میں 2019 کا بلدیاتی ایکٹ معطل کر کے 2013 کا ایکٹ بحال کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرز، اور ڈپٹی کمشنرز کو اثاثہ جات بلدیاتی اداروں کو واپس کرنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ان اثاثہ جات میں گاڑیاں، دفاتر اور بقایا جات واپس کرنا شامل ہے، جب کہ میئرز کو گاڑیاں واپس ملیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…