جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ کرنے پر شہبازگل کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ،صحافی برادری نے سنگین جرم قرار دے دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ترجمان شہباز گل کی جانب سے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ کرنے کے اعتراف کو سنگین جرم قرار دیتے ہوے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے،

اگر وفاقی حکومت شہباز گل کیخلاف کارروائی نہیں کرتی تو سپریم کورٹ کو اس معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہئے کیونکہ ایک طرف شہباز گل نے اپنے اس اعتراف کے ذریعے تمام صحافیوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے حکومت کسی بھی صحافی کی فون کالز مانیٹر اور ٹیپ کر سکتی ہے جبکہ دوسری طرف صحافی برداری شہباز گل کے اعتراف کے بعد اس تشویش میں مبتلا ہے کہ عاصمہ شیرازی کا فون ٹیپ ہو سکتا ہے تو دیگر صحافیوں کے فون بھی حکومت ٹیپ کررہی ہو گی _ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشل پریس کلب کے مشترکہ اجلاس میں صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم،سیکرٹری انور رضا، سیکرٹری پی آر اے آصف بشیر چوہدری سینیئر صحافیوں مبارک زیب خان ،قربان ستی ،،فوزیہ شاہد، عاصمہ شیرازی، مدثر سعید اور سینیئر وکیل عثمان وڑائچ کی سربراہی میں پاکستان بار کونسل کی جرنلسٹ پروٹیکشن کمیٹی اور انکے اراکین ایمان زینب حاظر مزاری ایڈوکیٹ اور بابر حیات ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں عاصمہ شیرازی نے بتایا کہ میں نے اپنے کالم میں کسی کا نام نہیں لکھا لیکن حکومت نے تنقید کا جواب گالی سے دینے کی روایت شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد صحافیوں کو ہراساں کرنا اور سچ لکھنے سے روکنا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاصمہ شیرازی کا فون مانیٹر کرنے کے متعلق اعترافی بیان کے بعد اس معاملے کو ٹیسٹ کیس بنایا اور اس حوالے سیعدلیہ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر رابطہ کیا جائے گا اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…