جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپر ہیرو کشمیر پہنچ گیا، بھارتی شہری برہم

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021 |

سرینگر(آن لائن) بھارتیوں سے ایک بار پھر سچائی برداشت نہ ہو سکی، مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقے کہنے پر ناراض ہو گئے اور سپر مین سے بھی پنگا لے لیا۔امریکا کی اینیمیٹڈ فلم ’انجسٹس‘ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو ’متنازع علاقہ‘ دکھانے پر بھارتی شہریوں سے برداشت نہ ہو گیا

اور ٹوئٹر پر اینٹی انڈیا سپر مین کا ہیش ٹیگ چلا دیا۔19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انجسٹس‘ کے ایک سین میں ’سپر مین‘ اور ’سپر وویمن‘ کو مقبوضہ کشمیر میں جنگی سامان کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس سین میں ’کشمیر‘ سے متعلق ’متنازع علاقے‘ کا لفظ بھی سنا جا سکتا ہے ، جبکہ سین کے آخر میں اسرائیل کا جھنڈا دکھایا گیا ہے۔سین کے بعد بھارتی لوگ غصے میں آگئے اور سوشل میڈیا پر فلم کو عالمی سازش ہی قرار دے دیا۔کئی صارفین نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار نہ دیے جانے پر ڈی سی کامکس اور ڈی سی فلم پروڈکشن ہاوس کے خلاف ٹوئٹس کیں اور کمپنی کے بائیکاٹ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کی ضرورت نہیں، یہ بھارت کی جمہوریت کے خلاف ہے۔ڈی سی کامک اور پروڈکشن کے خلاف ٹوئٹس کرنے والے افراد میں بی جے پی کے کئی رہنما بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…